Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کی متعلقہ اداروں کے تعاون سے شہر میں انسداد ڈینگی مہم جاری

سی ڈی اے کی متعلقہ اداروں کے تعاون سے شہر میں انسداد ڈینگی مہم جاری

اسلام آباد، سی ڈی اے کی ضلعی انتظامیہ، ایم سی آئی اور ڈی ایچ او کے تعاون سے اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم جاری ، ڈینگی آگاہی مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں 40 ہزار سے زائد بروشرز تقسیم ،رواں برس ڈینگی لاروے کے خاتمے کیلئے 8686 فوگنگ اور مچھر کش ادویات کا سپرے کیا جاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شاہ اللہ دتہ، بہارہ کہو، بری امام، ملپور، کورنگ سمیت دیگر علاقوں میں مچھر کش ادویات اور لاروے کے خاتمے کیلئے سپرے ،ڈینگی ہائی رسک ایریاز کی سخت نگرانی کی ہدایت جاری کر دی گئی ،ٹائر شاپس، دکانوں، بیکری مالکان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری ،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ،انتظامیہ نے ڈینگی لاروے کے خاتمے کیلئے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکاسی آب کو یقینی بنائیں، تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکیں۔