Thursday, April 25, 2024
ہومتازہ تریناسلام آباد ، دوکان کا ملبہ فٹ پاتھ پر پھینکنے والے تاجر کو ہتھکڑیاں لگ گئیں

اسلام آباد ، دوکان کا ملبہ فٹ پاتھ پر پھینکنے والے تاجر کو ہتھکڑیاں لگ گئیں

اسلام آباد (سب نیوز ) دوکان کا ملبہ فٹ پاتھ پر پھینکنے والے تاجر کو ہتھکڑیاں لگ گئیں،سی ڈی اے کے سینئر مجسٹریٹ سردار محمد آصف کی عدالت میں تاجر تابش عباسی کو گرفتارکر لیا گیا، ملزم تابش عباسی پر دوکان کے اندر توڑ پھوڑ کر کے ملبہ فٹ پاتھ پر پھینکنے کا الزام تھا ،عدالت نے ملزم کو جیل بھیجتے ہوئے 50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دوکان کا ملبہ فٹ پاتھ پر پھینکنے والے تاجر کو ہتھکڑیاں لگ گئیں،سی ڈی اے کے سینئر مجسٹریٹ سردار محمد آصف کی عدالت میں تاجر تابش عباسی کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم تابش عباسی پر دوکان کے اندر توڑ پھوڑ کر کے ملبہ فٹ پاتھ پر پھینکنے کا الزام تھا، ملزم کے سی ڈی اے نے 7چالان کیے مگر وہ پیش نہ ہوا، شالیمار پولیس کو عدالت نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ملزم کو جمعہ کو عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو جیل بھیجتے ہوئے 50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا ،ملزم کی جانب سے فٹ پاتھ پر ملبہ پھینکنے سے گندگی پھیل رہی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔