cda 29

سی ڈی اے بورڈ کا رواں سال کا 9واں اجلاس، متعدد منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کے بورڈ کا نواں اجلاس جمعہ کے روز چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں تمام بورڈ ممبران کمشنر راولپنڈی، ممبر فنانس، ممبر انجینئرنگ، ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، نئیر علی دادا، پروفیسر افتخار حسین عارف، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور علی اصغر خان نے شرکت کی
اجلاس میں آٹھویں اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ایجنڈا کو زیر غور لاتے ہوئے جن منصبوں کی منظوری دی گئی ،ان میں علی پور فراش میں کم لاگت کے گھروں کی تعمیرات کیلئے نیس پاک کو بطور کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی ،اس کے علاوہ شہر میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے شاہدرہ اور چنیوٹ ڈیمز سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے قلیل المدت منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے اسکی جلد تکمیل کیلئے پنجاب حکومت سے معاونت کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔ مزید برآں اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں سٹیزن کلب کی جلد تعمیر نو کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں اور اس کے نامکمل تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ علاوہ ازیں کنٹرولر جنرل اکائونٹس کی درخواست پر سیکٹر جی فائیو میں دفتر کی تعمیر کیلئے پلاٹ کی الاٹمنٹ کی منظوری بھی دی گئی ،مزید برآں سی ڈی اے ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ کو وفاقی حکومت کے نئے منظورشدہ ریٹ کے مطابق ادارے میں اطلاق کی بھی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں