Friday, April 19, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کی کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا پہلا روز، بارہ پلاٹس بیس ارب میں نیلام

سی ڈی اے کی کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا پہلا روز، بارہ پلاٹس بیس ارب میں نیلام

اسلام آباد ، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی طرف سے اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا پہلا روز، مختلف سیکٹرز میں 12 پلاٹس نیلام کر دیئے گئے ، کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے سی ڈی اے کو 20ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق جناح کنونشن سنٹر میں سی ڈی اے کے زیر انتظام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹوں کی دو روزہ نیلامی کا آ غاز ہو گیا ،یہ کمرشل پلاٹس ڈویلپ سیکٹر ڈی ٹوئیلو، جی ٹین، بلیو ایریا، سیکٹر آ ئی ایٹ، ایف ایٹ، ایف الیون اور دیگر سیکٹروں میں دستیاب ہیں،کمرشل پلاٹس میں ہسپتال، پیٹرول پمپ، ہوٹل اوراپارٹمنٹس کیلئے پلاٹس شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیلامی کے پہلے روز بدھ کو مختلف سیکٹرز میں 12 پلاٹس نیلام کر دیئے گئے ، کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے سی ڈی اے کو 20ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا، کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا عمل جمعرات کو بھی جاری رہے گا ۔