Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانوفاقی کابینہ کا اسلام آباد کے حوالے سے بڑا فیصلہ ،سی ڈی اے 7 سیکٹرز کے بلڈ اپ پراپرٹی ایوارڈ کا اعلان کرے ، مراسلہ جاری

وفاقی کابینہ کا اسلام آباد کے حوالے سے بڑا فیصلہ ،سی ڈی اے 7 سیکٹرز کے بلڈ اپ پراپرٹی ایوارڈ کا اعلان کرے ، مراسلہ جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی کا بینہ کی منظور کردہ لینڈ پالیسی کے حوالے سے تحریری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے فوری طور پر 7 سیکٹرز کا بلڈ اپ پراپرٹی ایوارڈ کا اعلان کرے۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں وفاقی کابینہ نے تفصیلی لینڈ پالیسی کی منظوری دیکر سی ڈی اے کو عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کردئیے، سی ڈی کو بلڈ اپ پراپرٹی ایوارڈ مارکیٹ کی قیمت کے مطابق دینے کی منظوری دی گئی ۔ سی ڈی اے اور ہاؤسنگ فانڈیشن ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے اپنے پرانے قوانین کے تحت زمین ایکوائر نہیں کرسکیں گے۔ سی ڈی اے کے آرڈیننس کے سیکشن 2(k) اور 12(2)(g) کو ختم کیا جائے گا جبکہ ہاؤسنگ فانڈیشن کے سیکشن (12) کو بھی تبدیل کیا جائے گا ، کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ زمین کے حصول کے لیے دیگر صوبوں کی طرز پر پالیسی بنا کر لائی جائے گی ۔ متاثرین کے کلیم کے لیے سی ڈی اے بورڈ اپیلٹ فورم تصور ہوگا ۔دراخوست دہندہ اپنی درخواست سیکرٹری سی ڈی اے بورڈ کو دے گا جو کہ متعلقہ سیکشن سے ضروری کاروائی اور کمنٹس لیکر تین ہفتوں میں کیس بورڈ کے سامنے رکھے گا ، بورڈ ان درخواستوں پر تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا مجاز ہوگا ۔اگر بورڈ فیصلہ نہیں کرے گا تو درخواست دہندہ کا کلیم درست تصور ہوگا ، کابینہ نے الاٹمنٹ میں ابتک کی تاخیری حربے اختیار کرنے کی وجوہات جاننے کے لیے ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج یا ان کے مساوی کسی آفیسر سے انکوائری کروانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، کابینہ نے ان تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے کہ F/13،D/13،E/13اور C/13،C/16کا لینڈ ایوارڈ 2008 میں ہوا جبکہ I-17 اور H-16کے لینڈ ایوارڈز 2009 میں ہوا 12 ،سال گزرنے کے باوجود بلڈ اپ پراپرٹی کے ایوارڈز نہیں ہوسکے جس کا نقصان ہوا ،اس لیے فوری طور پر سروے کروا کر مجوزہ سیکٹرز میں بی یو پی کے ایوارڈز کا اعلان کیا جائے ، کابینہ نے یہ بھی کہا کہ سیکٹر کی ڈویویلپمنٹ میں تاخیر پلاٹس کی قرعہ اندازی میں تاخیر کی وجہ سے ہوئی جس ایک وجہ نیب کا خوف بھی تھا جس کے تحت کوئی آفیسرز کام کرنے میں تذبذب کا شکار تھے تاہم اب مجوزہ سیٹ پر ڈائریکٹر لینڈ کی پوسٹ پر آفیسر تعینات کردیا گیا۔ اس لیے کابینہ کے فیصلے کے تناظر میں سی ڈی اے آرڈینس اور ہاؤسنگ فانڈیشن کے قوانین میں تبدیلی کرکے جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔