Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کی انسداد ڈینگی مہم ، فوگنگ اور مچھر کش ادویات کا چھڑکا ئو جاری

سی ڈی اے کی انسداد ڈینگی مہم ، فوگنگ اور مچھر کش ادویات کا چھڑکا ئو جاری

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کی ڈینگی کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے، اس مہم کے دوران ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیمیں کام کر رہی ہیں پورے اسلام آباد میں فوگنگ اور مچھر کش ادویات کا چھڑکا ئو میں مصروف عمل ہیں
یہ ٹیمیں خصوصی طور پر شہر کے گنجان آباد علاقوں ڈینگی ہائی رسک ایریاز اور اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں مصروف عمل ہیںسی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت ڈینگی وائرس کی افزائش اور اسکے لاروے کے خاتمے کے لئے کام کر رہا ہے، اس ضمن میں سی ڈی اے جہاں شہر کے نشاندہی شدہ ڈینگی گروتھ ایریاز میں سپرے اور فوگنگ کر رہا ہے بلکہ شہر میں انسداد ڈینگی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے 7 اکتوبر 2021 کو ڈی ایچ ایس کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سے 322 نمونے اکٹھے کیے جن میں سے 15 نمونے مثبت پائے گئے جبکہ اسلام آباد کے سترہ علاقوں میں کیمیکل لارواسائڈنگ اور 76 مقامات پر فوگنگ مچھر کش سپرے کیا گیا، اسی طرح ڈینگی آگاہی مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں 500 بروشر بھی تقسیم کیے گئے انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اسلام آباد کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون میں ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی خصوصی طور پر تشکیل کردہ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں مزید برآں سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ شہر کی معمول کی صفائی کے علاوہ ڈینگی کی ممکنہ افزائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی آپریشن کر رہا ہے تاکہ ڈینگی کو اس کے لاروا مرحلے پر ختم کیا جا سکے علاوہ ازیں ان علاقوں سے جنگلی گھاس اور جھاڑیوں کو ہٹانے کے لیے انوائرمنٹ ونگ کی خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں سی ڈی اے نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ادارے کے ساتھ تعاون کریں، ارد گرد کی صفائی کو برقرار رکھیں اور پانی کی مناسب نکاسی کو یقینی بنائیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔