Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانمحرر تھانہ کورال کا سینئر سپیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر عمل درآمد سے انکار

محرر تھانہ کورال کا سینئر سپیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر عمل درآمد سے انکار

اسلام آباد-سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف کی جانب سے بھیجوائے گئے سمن پر عمل درآمد سے انکار،کورال پولیس سٹیشن کے محرر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا،2دسمبر تک جواب طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف کی جانب سے بھیجوائے گئے سمن پر عمل درآمد سے انکار، پر کورال پولیس سٹیشن کے محرر محمد خالد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا،سینئر سپیشل مجسٹریٹ کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اہلکار نے ایک کیس میں ملوث شخص کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درامد سے انکار کیا،متعلقہ اہلکار احکامات کی تعمیل سے انکار پر توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے،محرر کو 2دستمبر کوذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت طلب کی گئی ہے،