Thursday, March 28, 2024
ہومتازہ ترینانٹرنینشنل کلائمیٹ ریزیلئینٹ کانفرنس،پاکستان کیلئے معاشی مشکلات سے نکلنے کا بڑا موقع

انٹرنینشنل کلائمیٹ ریزیلئینٹ کانفرنس،پاکستان کیلئے معاشی مشکلات سے نکلنے کا بڑا موقع

اسلام آباد/جنیوا(ارمان یوسف)جنیوا میں ہونے والی انٹرنینشنل کلائمیٹ ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کیلئے پاکستان اور اقوام متحدہ مشترکا میزبانی کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور اقوام متحدہ 9 جنوری کو کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ مختصر پاکستانی وفد جنیوا جائے گا۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بطور میزبان جنیوا میں موجود ہوں گے۔ کانفرنس میں کئی دوست ممالک کے سربراہان اور عالمی تنظیموں، اداروں کی نمائندگی متوقع ہے۔ کانفرنس میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاقی اکائیوں کی نمائندگی بھی ہوگی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دوست ممالک، عالمی تنظیمیں، اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے۔

اہم کانفرنس کا محور مستقبل کے حوالے سے پاکستان کا 4 نکاتی فریم ورک ہوگا۔ فریم ورک میں بحالی، آباد کاری اور تعمیروترقی پر توجہ دی گئی ہے، جب کہ نقصانات کے تخمینے کے مطابق پاکستان کو 16 ارب 30 کروڑ ڈالر درکار ہیں۔