Tuesday, April 16, 2024
ہومدنیایورپی یونین بھارت کے ساتھ فوجی و تجارتی تعلقات میں بہتری کا خواہاں

یورپی یونین بھارت کے ساتھ فوجی و تجارتی تعلقات میں بہتری کا خواہاں

برسلز:یورپی یونین کی چیف ایگزیکٹو اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اس دورے کے تناظر میں کہا کہ یورپی یونین بھارت کے ساتھ عسکری اور تجارتی تعلقات میں مزید وسعت چاہتی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن کا بھارتی دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نئی دہلی میں اپنا دورہ مکمل کر چکے ہیں۔ یورپی یونین کے ایک اہلکار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ کمیشن کی صدر کے دورے کا بنیادی مقصد بھارت کے ساتھ یورپی یونین کے موجودہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانا ہے۔واضح رہے، یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن دو روزہ دورے پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی چوبیس اپریل کو پہنچی تھیں۔ کمیشن کی صدر کی حیثیت سے یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ بھی ہے۔ تکینیکی تعلقات میں وسعت کے حوالے سے یورپی یونین کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا مقصد اس کو اپنے کیمپ میں شامل کرنا ہے۔ارزولا فان ڈیئر لائن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس پر اتفاق کیا گیا کہ اطراف مشترکہ طور پر ایک نئی تجارتی اور ٹیکنالوجی کونسل کا قیام عمل میں لائیں گے۔ اس کونسل کے تحت ٹیکنیکل کمپنیوں کے درمیان ڈیجیٹل معلومات کے تحفظ اور ضوابط کو متعارف کرانے کیعلاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نگرانی کے عمل کو بھی مزید مثر بنانا بھی ہے۔