Friday, March 29, 2024
ہومبریکنگ نیوزعام انتخابات :تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

عام انتخابات :تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

پشاور(سب نیوز) عام انتخابات 2024 کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نےتمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز، ڈی ایچ اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق تمام ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، ہسپتال انتظامیہ کو سٹورز میں ضروری ادوایات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔