Friday, March 29, 2024
ہومUncategorized‏کیپٹن عبدالقدیر شہید ۔۔۔۔۔ ایک سچا مسلمان بلوچ

‏کیپٹن عبدالقدیر شہید ۔۔۔۔۔ ایک سچا مسلمان بلوچ

تحریر: اویس کورائی
‎@Korai92

افسوس کا مقام ہے ہمارا میڈیا اوربعض نام نہاد صحافیوں کی وجہ سے ہم ماما قدیر بلوچ، براہمداغ بگٹی، صمد اچکزئی، مینگل، نزر بلوچ جیسے دہشت گردوں سرخوں کو تو جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بلوچستان میں اکثریت شائد پاکستان مخالف ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے. جیسے پاکستان میں بہت ہی چھوٹا سا مراعات یافتہ اور مخصوص کلاس و میڈیا کا حمایت یافتہ طبقہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگاتا ہے اور پورے ملک کو یرغمال بنا لیتا ہے، بالکل وہی حال بلوچستان میں ہو رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ محض سرخوں اور سمگلر چور سرداروں کا چھوٹا سا طبقہ پورے بلوچستان کو خراب کر رہا ہے۔
بلوچستان کی اصل تصویر کیپٹن عبدالقدیر شہید جیسے جری جوان اور سچے مسلمان ہیں جو اکثریت میں ہوتے ہوئے بھی ان ملک و اسلام دشمنوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ جی ہاں کیپٹن عبدالقدیر بلوچ شہید جو بلوچستان کے امیر مگر مسلمان خاندان میں پیدا ہوئے، شہید کے اپنے نام زرعی قابل کاشت زمیں ہی تین سو ایکڑ تھی مگر آپ نے ملحدین کے خلاف جہاد کا راستہ چنا اور آرمی میں شامل ہوئے ۔ آپ کی بے انتہا خواہش پر آپ کو بلوچستان ڈیوٹی پر بھیجا گیا جہاں آپ کی قابلیت جوش و جزبہ دیکھتے ہوئے آئی ایس آئی میں بھجوا دیا گیا۔
مارخور جہاں ہر فرد ہی بے مثال ہوتا ہے مگر کیپٹن عبدالقدیر شہید نے ان بے مثال اللہ کے مجاہدوں میں ایک اور مثال بنا دی. جی ہاں یہ سردار ابن سردار تین سال تک کوڑا کرکٹ چننے والا نگر نگر شہر شہر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہا۔ سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہونے والا یہ مرد مجاہد خوم آشام گرمی، چلچلاتی دوپہروں اور گرم و سرد موسم میں پھٹے پرانے کپڑے پہنے در در گلی گلی بھٹکتا رب سے جان کے بدلے جنت کا سودہ کرتا رہا۔ پاک دھرتی کو کفار سے بچانے کے مشن میں شہید نے کلبھوشن اور اس کے پورے گروپ و غداروں کا قلع قمع کیا اور پھر اپنے دیس کے اور بلوچ کے غداروں کی ایک سازش کا شکار ہو کر اپنے رب سے جا ملا
انا للہ و انا الیہ رَاجعون
اسلام زندہ باد
پاکستان پائندہ باد