Thursday, April 25, 2024
ہومدلچسپ’’چرسی آلو‘‘ حیران کن خبر آگئی

’’چرسی آلو‘‘ حیران کن خبر آگئی

کراچی(سب نیوز)کراچی سے حیران کن خبر سامنے آگئی ، آلوؤں کے ساتھ ایسا سلوک کبھی آپ نے سنا یا دیکھا نہیں ہو گا جو ایک شخص نے کیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے آلوؤں کی آڑ میں سیکڑوں کلو چرس دبئی بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں واقع پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی بھیجے جانے والے آلوؤں پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔تلاشی لینے پر آلوؤں سے بھری 157 بوریوں سے مجموعی طور پر 315 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، مذکورہ کنٹینر کراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

اے این ایف نے کراچی کے رہائشی عبدالقدیر بھٹی نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔