Friday, April 19, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیچینی ساختہ ہوائی جہاز سی 919 کی باضابطہ پرواز کا آغاز

چینی ساختہ ہوائی جہاز سی 919 کی باضابطہ پرواز کا آغاز

اب مسافر چینی ساختہ بڑے طیاروں پر سفر کرسکیں گے، چینی میڈ یا
بیجنگ :
چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کے دنیا کے پہلے سی 919 مسافر طیارے کی پہلی باضابطہ پرواز نے شنگھائی سے بیجنگ تک اڑان بھری۔ اس کامیاب پہلی کمرشل پرواز کا مطلب یہ ہے کہ اب مسافر چینی ساختہ بڑے طیاروں پر سفر کرسکیں گے ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کے ڈپٹی جنرل منیجر فونگ دیہوا نے کہا کہ تحقیق و ترقی، مینوفیکچرنگ، اور سرٹیفکیشن سے لے کر آپریشن تک کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد سی 919 بڑے مسافر طیارے نے اپنی پہلی کمرشل پرواز کا آغاز کیا ہے ۔پہلی پرواز کے بعد ، 29 تاریخ سے سی 919 طیارہ شنگھائی سے چھنگ ڈو کے روٹ پر معمول کے تجارتی آپریشن کا آغاز کرے گا اور بعدمیں ان طیاروں کو مزید روٹس پر استعمال کیا جائے گا۔