Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانبلوچستان میں سرکاری افسران کوپاکستان زندہ باد کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

بلوچستان میں سرکاری افسران کوپاکستان زندہ باد کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

کوئٹہ،بلوچستان میں سرکاری افسران کو موبائل فون پر پاکستان زندہ باد کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں کام کرنے والے تمام سرکاری افسران موبائل فون پرپاکستان زندہ باد کی رنگ ٹون لگائیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کے افسران اور دیگرملازمین کو سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ مختلف موبائل فون آپریٹرز کے نمبرز پر پاکستان زندہ باد رنگ ٹونز کیسے سیٹ کرنی ہے کا طریقہ کار بھی بتایا گیاہے۔