Thursday, April 18, 2024
ہومبلوچستانیار محمد رند کے بیٹے کے قافلے کے قریب بم دھماکا

یار محمد رند کے بیٹے کے قافلے کے قریب بم دھماکا

بولان (سب نیوز) سردار یار محمد رند کے بیٹے کے قافلے کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔بلوچستان کے علاقے بولان میں سنی کے مقام پر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے بیٹے سردار خان رند کے قافلے کے قریب زور دار دھماکے میں ان کے 2 محافظ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں سردار خان محمد رند محفوظ رہے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ہے۔اے سی ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، سردار خان رند محفوظ ہیں۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بولان میں دھماکے کی مذمت اور شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جائے گی۔