Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانپٹرول مہنگا کر کے حکومت عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کر رہی ہے، بلاول بھٹو

پٹرول مہنگا کر کے حکومت عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کر رہی ہے، بلاول بھٹو

کراچی، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی،پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے،پٹرول مہنگا کر کے حکومت عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کر رہی ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں تو ہم نے بوجھ عوام پر نہیں ڈالا تھا، پیپلزپارٹی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچاسکتی ہے، بجلی، پٹرول ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں، ظالم حکومت سے نجات کے لئے عوام میرا ساتھ دیں۔