Thursday, April 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین پاک سعودی عرب تعلقات کو مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے گفتگو کے دوران پاک سعودی عرب تعلقات کو مستحکم کرنے پر گفتگو کی، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے نئی جہتوں کی تلاش پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کی اعلی قیادت کے مابین رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے ایرانی صدر کو دورے کی دعوت کا خیر مقدم کیا، گفتگو کے دوران ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی کی صورت میں خطے پر مثبت اثرات بھی زیر بحث آئے۔