Thursday, April 18, 2024
ہومپاکستانہم نے کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں ایکسپوز کر دیا ہے،بلاول بھٹو

ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں ایکسپوز کر دیا ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم ایک ووٹ بھی جو زیادہ لیتے ہیں وہ بھی بونس ہو گا، ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں ایکسپوز کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زدردای سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاوس پہنچے، جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ہم ایک ووٹ بھی جو زیادہ لیتے ہیں وہ بھی بونس ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں ایکسپوز کر دیا ہے۔ ہم نے دکھا دیا ان کے اپنے ارکان حکومت سے خوفزدہ ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم مل کر انہیں یہاں سے نکالیں گے۔