15

بے حس حکومت نے ایک بار پھر اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیئے پٹرول بم کا سہارا لیا، بلاول بھٹو

کراچی / اسلام آباد، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت کی جانب سے حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کی مشکلات سے بے حس حکومت نے ایک بار پھر اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیئے پٹرول بم کا سہارا لیا ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور ناکامیاں ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا، جو فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتا۔ پی پی پی چیئرمین نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! عوام پر رحم کرو، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو اور ٹیکسز کم کرو۔ بلاول بھٹو زرداری نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود پٹرول کی قیمتوں کو مستحکم رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں