Friday, March 29, 2024
ہومکھیلبیجنگ میراتھن 31 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی،انتظامی کمیٹی کی تصدیق

بیجنگ میراتھن 31 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی،انتظامی کمیٹی کی تصدیق

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک ) بیجنگ میراتھن کی انتظامی کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ ایک سال کی معطلی کے بعد بیجنگ میراتھن 31 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی۔میراتھن صبح 7:30 بجے شروع ہوگی جس میں تقریباً 30000 شرکاء حصہ لیں گے ، میراتھن تھیان مین اسکوائر سے شروع ہوکر اولمپک فاریسٹ پارک پر دن 13:45 اختتام پذیر ہوگی۔رواں برس صرف بیجنگ کے وہ مستقل باشندے جو 20 سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں ، میراتھن میں شرکت کے اہل ہیں۔شرکاء کو مقابلے سے قبل 21 روز تک بیجنگ میں ہی قیام کرنا ہو گا اور اس دوران انہیں ہر روز آن لائن اپنی صحت کی صورتحال سے متعلق مطلع کرنا ہو گا۔ دوڑ میں حصہ لینے کے لیے گرین ہیلتھ کوڈ ، منفی نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ اور ویکسینیشن کا درست سرٹیفکیٹ لازم ہے۔یاد رہے کہ 2020 میں بیجنگ میراتھن کووڈ-19کے باعث معطل کردی گئی تھی۔