Friday, April 19, 2024
ہومپاکستاناستعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا،بیرسٹرسیف

استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا،بیرسٹرسیف

وزیر اعلی خیبرپختونخواکے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا اور خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کیساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بال اب امپورٹڈ حکومت کے کورٹ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں تاریخی پاور شو نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اورکنٹینرستان عوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا، رانا ثنااللہ کا دور دور تک اتا پتا نہیں تھا۔