Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادبہارہ کہو بائی پاس منصوبے پر ترقیاتی کام تیز ی سے جاری ،چیئرمین سی ڈی اے نے بڑی خوشخبری سنا دی

بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پر ترقیاتی کام تیز ی سے جاری ،چیئرمین سی ڈی اے نے بڑی خوشخبری سنا دی

بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پر ترقیاتی کام تیز ی سے جاری ،چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس نے بڑی خوشخبری سنا دی ، شہریوں نے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کی پروگراس اور ترقیاتی کاموں میں برق رفتاری پر سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس نے زیر تعمیر بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔ انہوں نے منصوبے پرجاری ترقیاتی کام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے 7پلوں میں سے صرف 1 پل کا ٹاپ سلیب باقی ہے،5 انڈر پاسز میں سے شاہدرہ کا ٹاپ سلیب اور کیانی یوپی کا آدھا ٹاپ سلیب باقی ہے،ایک حصے کے علاوہ ٹرمپیٹ انٹرچینج کا ٹاپ سلیب مکمل کر لیا گیا ہے
منصوبے کے تمام244 پائلز مکمل کئے جا چکے ہیں ،25میں سے 21پائل کیپس مکمل کر لی گئی ہیں ، 25میں سے 21 پیئرز مکمل ہو گئے ہیں ، 25میں سے 3 ٹرانسم جبکہ156میں سے 110 گرڈرز مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے اعلان کیا کہ بہارہ کہو بائی پاس روڈ کے اطراف مکمل باڑ بھی لگائی جائے گی ۔