20

جام کمال کو ہٹانے کا معاملہ،نئے وزیراعلی کیلئے صالح بھوتانی کا نام سرفہرست

کوئٹہ (آئی پی ایس )وزیراعلی بلوچستان جام کمال کو ہٹانے کا معاملہ، جام کمال کے اگر مستعفی ہوگئے تو پارٹی قیادت کس کو وزیراعلی نامزد کرے گی۔ پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے مشاورت شروع کردی۔زرائع کے مطابق با پ پارٹی میں نئے وزیراعلی کیلئے صالح بھوتانی کا نام سرفہرست۔ باپ پارٹی نئے وزیراعلی کیلئے طارق مگسی کا نام دوسرے نمبر پر ہے ۔عبدالقدوس بزنجو نے جام کمال کے علاوہ کسی کو بھی وزیراعلی قبول کرنے کا عندیہ دیا تھا۔باپ پارٹی کی سینئر قیادت عبدالقدوس بزنجو کو بطور وزیراعلی قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔ باپ پارٹی کی سینئر قیادت جلد آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق فیصلے کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں