Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانبلوچستان اسمبلی کے لاپتہ چار ایم پی ایز سامنے آگئے، مشترکہ ویڈیو بیان جاری

بلوچستان اسمبلی کے لاپتہ چار ایم پی ایز سامنے آگئے، مشترکہ ویڈیو بیان جاری

اسلام آباد ،بلوچستان اسمبلی کے لاپتہ چار ایم پی ایز سامنے آگئے، مشترکہ ویڈیو بیان جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے لاپتہ چار ایم پی ایز سامنے آگئے ہیں ،چاروں لاپتہ ارکان اکبر آسکانی ،بشری رند، لیلی ترین اور ماجبیں شیران نے مشترکہ وڈیو بیان جاری کیا ہے ۔ ویڈیو بیان میں رکن صوبائی اسمبلی اکبر آسکانی نے کہا کہ کچھ دوستوں نے افواہیں پھلائی جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں،میں اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہوں اور کل کوئٹہ پہنچ رہے ہیں، ہم اپنے گروپ میں شامل ہورہے ہیں، میں اپنے کام کے سلسلے میں اسلام آباد آیا۔ ماجبین شیران نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے دن کچھ مصروفیات کے باعث اسمبلی نہ پہنچ سکی۔ بشری رند نے کہا کہ ہم اپنے گروپ کے ساتھ تھے اور رہیں گے جبکہ لیلی ترین کا کہنا تھا کہ کچھ میڈیکل ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد آنا پڑا۔