Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانڈرگ انسپکٹرز کے بیرون ملک جا کر انسپکشن کرنے پر پابندی عائد

ڈرگ انسپکٹرز کے بیرون ملک جا کر انسپکشن کرنے پر پابندی عائد

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) نے ڈرگ انسپکٹرز کے بیرون ملک جا کر انسپکشن کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
ڈریپ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے ادویات کی امپورٹ کے لیے ورچوئل انسپکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سے پہلے ڈرگ انسپکٹر فارماسوٹیکل کمپنیز کے خرچہ پر بیرون ملک جاکر فیکٹریوں کی خصوصی انسپکشن کرتا تھا، بیرون ملک جانے والے انسپکٹر کو امپورٹر کمپنی سو ڈالر یومیہ ،ہوٹل کا کرایہ، جہاز کے ٹکٹس اور دیگر شاپنگ کی سہولیات دی جاتی تھی
ماضی میں انسپکٹرز کی بیرون ملک انسپکشن کرپشن کا ایک ذریعہ بھی مانی جاتی تھی ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا حالیہ اقدام کرپشن کے خاتمے کا سبب بنے گی ، ورچوئل طریقے سے ادویات اور فیکٹریوں کی انسپکشن کرنے سے اخراجات میں کمی آئے گی۔ڈریپ کی طرف سے ادویات کی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے نظام کو بھی مکمل طور پر آن لائن بھی کر دیا گیا ہے، نئی فارماسوٹیکل فیکٹریوں کے لائسنس کا بھی آن لائن طریقہ مروج کر دیا گیا ہے ۔