Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانمتنازع ٹوئٹس: اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

متنازع ٹوئٹس: اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔
سینئر سول جج محمد شبیر نے اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ مزید 6 دن ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے پیشی سے استثنا کی درخواست منظور کرتے سماعت ملتوی کردی۔
اس سے قبل، متنازعہ ٹویٹس پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔
ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔
سماعت کے دوران اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جو ٹویٹس کئے گئے وہ ایف آئی آرمیں لگائی گئی دفعات پرپورانہیں اترتے۔
جبکہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ کچھ متنازع ٹویٹ ہیں جس کے باعث گرفتار کیا گیا،انہوں نے ٹویٹ سے انکار نہیں کیا ہے، انہوں نے دوسری بار اس جرم کا ارتکاب کیا ہے۔