Drama Ishq La 23

ڈرامہ ‘عشقِ لا’ کے ٹیزرز نے دھوم مچا دی

کراچی ،پاکستانی گلوکار اذان سمیع خان کے ڈیبیو ڈرامے عشقِ لا کے ٹیزرز ریلیز ہوگئے ،مداحوں کی جانب سے ٹیزر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے ،اس ڈرامے میں وہ اداکارہ یمنی زیدی اور سجل علی کے ساتھ اداکاری نظر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے اور گلوکار اذان سمیع نے اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔پوسٹر جاری کرتے ہوئے چینل کے آفیشل اکانٹ کی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ‘عشقِ لا’ کے روحانی سفر میں ایک نوجوان ابدی محبت کی تلاش میں کھوجائے گا’۔مزید کہا گیا کہ اس ڈرامے میں اداکارہ سجل علی، یمنی زیدی اور اذان سمیع خان پہلی مرتبہ بطور اداکار ٹی وی اسکرینز پر نظر آئیں گے’۔اس ڈرامے کے 2 ٹیزرز ریلیز کیے گئے ہیں، پہلے ٹیزر میں سجل علی اور اذان سمیع خان کو ایک ساتھ دکھایا گیا یے۔جس میں سجل علی صحافی کے کردار میں دکھائی دی ہیں جبکہ اذان سمیع ایک طاقتور اور بارعب انداز میں نظر آئے ہیں اور دونوں کو ساتھ دکھایا گیا ہے۔ڈرامے کے دوسرے ٹیزر میں یمنی زیدی کو دکھایا گیا ہے جن کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور وہ مشکلات کا شکار ہیں۔ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، عشقِ لا کی کہانی معروف ڈراما نگار قیصرہ حیات نے لکھی ہے اور اسے مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں اس ڈرامے میں عہدِ وفا میں گلزار کے کردار سے مقبول ہونے والے اداکار عدنان صمد خان بھی اداکاری کرے نظر آئیں گے۔قبل ازیں تاہم اب مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اذان سمیع ڈرامے میں یمنی زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے یا سجل علی یا پھر یہ کوئی لو ٹرائی اینگل ہے۔تاہم ریلیز کیے گئے ٹیزرز میں اذان سمیع خان کو سجل علی کے ساتھ دیکھا گیا ہے مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ڈرامے کے یہ تینوں کردار کسی ایک موڑ پر ساتھ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں