ayesha sana 48

اداکارہ عائشہ ثنا اشتہاری قرار

لاہور، سیشن عدالت نے اداکارہ عائشہ ثنا کو سائبر کرائم مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں سائبر کرائم مقدمہ میں اداکارہ عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہوئی۔ عدالت نے 4 اکتوبر کو ایف آئی اے سے ملزمہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ طلب کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے ملزمہ اداکارہ عائشہ ثنا کے مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہار جاری کیا۔ عدالت کے مسلسل طلبی نوٹسز کے باوجوہ ملزمہ اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے یوسف بیگ مرزا کی مدعیت میں چالان پیش کر رکھا ہے۔ اداکارہ عائشہ ثنا پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے۔مدعی کا کہنا ہے کہ عائشہ ثنا نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا۔ چالان کے متن کے مطابق اداکارہ عائشہ ثنا کی وجہ سے مدعی کی فیملی کی بدنامی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں