41

حکومت کی اتحادی جماعت نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی

پشاور: حکومت کی اتحادی سیاسی جماعت نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے اور امیدواران سے درخواستیں مانگ لی ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے اور قومی و صوبائی اسمبلی کی نششتوں کے لیے امیدواران سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ایمل ولی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اے این پی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ نے خواہش مند امیدواران سے کہا ہے کہ وہ آئندہ ایک ماہ کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرادیں۔ واضح رہے کہ اے این پی وفاق میں برسراقتدار سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کا حصہ ہے اوراس لحاظ سے وہ حکومت کی اتحادی سیاسی جماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں