Monday, April 22, 2024
ہومتازہ ترینبھارت میں نکسل باغیوں کے حملے میں 23فوجی ہلاک، 32 زخمی

بھارت میں نکسل باغیوں کے حملے میں 23فوجی ہلاک، 32 زخمی

چھتیس گڑھ،بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں کے حملوں میں 23 فوجی اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصادم ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپور اور سکما کی سرحد کے قریب پیش آیا، حملے میں 23 فوجی اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے جب کہ ایک اہلکار اب بھی لاپتہ ہے، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے جوناگوڑا گاں میں پہنچ گئے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن باغیوں کے سرگرم رکن مادوی ہڈما کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا تاہم گزشتہ روز باغیوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران تقریبا 2000 کے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا تاہم جیسے ہی اہلکاروں نے جنگل میں گھسنے کی کوشش کی اسی دوران باغیوں نے حملہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن میں ما باغیوں کو بھی شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم حملے کی جگہ سے صرف ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔نکسل باغیوں نے انڈین فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کی لاشوں کو بھی اپن قبضے میں لے لیا ہے اور انھیں واپس کرنے پر بھی ابھی تیار نہیں ہیں، اس کے علاوہ متعدد زخمی فوجیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، فوجی حکام اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں جس سے عوام میں غم وغصے لی لہر دوڑ گئی ہے، اتنی بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت سے حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان پر بھارتی صدر اور وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔