Thursday, April 25, 2024
ہومشوبزگلوکار عاطف اسلم نے ڈراموں میں اپنے کیریئر کے آغاز کا اعلان کردیا

گلوکار عاطف اسلم نے ڈراموں میں اپنے کیریئر کے آغاز کا اعلان کردیا

کراچی ،پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ڈراموں میں اپنے کیریئر کے آغاز کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کیریئر کے آغاز کے حوالے سے بتایا ہے ۔عاطف اسلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل سنگ ماہ سے چھوٹی اسکرین پر قدم رکھ رہے ہیں جس کے لئے انہیں اپنے مداحوں کے سپورٹ کی ضرورت ہے۔عاطف اسلم نے کہا کہ جس طرح سے ہمیشہ مجھے آپ نے پیار دیا امید ہے آب کی بار بھی محبت کا سلسلہ جاری رہے گا۔عاطف اسلم نے کہا ہے کہ سنگ ماہ سے قبل میرے پاس اپنے مداحوں کے لیے ایک سرپرائز ہے، بہت جلد ایک گانا ریلیز کرنے جارہاہوں جس میں اداکارہ ماہرہ خان میرے ہمراہ ہونگی۔خیال رہے کہ ڈرامہ سیرئل سنگ ماہ میں اداکاری کرکے عاطف اسلم چھوٹی اسکرین پر قدم رکھ رہے ہیں جبکہ اس سے قبل عاطف اسلم فلم بول میں بھی کام کرچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔