42

عاطف اسلم کے سنیک ویڈیو پر جلوے

اسلام آباد، معروف سپر اسٹار اور عالمی سطح پر میوزک کی پہچان عاطف اسلم بھی پاکستان میں مختصر ویڈیوز کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پلیٹ فارم سنیک وڈیو کا حصہ بن گئے ہیں۔
رواں ہفتے کے شروع میں، عاطف اسلم نے سنیک ویڈیو پر کچھ پرومو ویڈیوز شیئر کی ہیں جس کا مقصد ان کے آنے والے گانے ”اجنبی” کا اعلان کرنا تھا،یہ گانا 25 ستمبر کو ریلیز ہونے جارہاہے۔عاطف اسلم کی پوسٹیں سنیک ویڈیو پر ٹرینڈ ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے مداح اور سنیکرز اپنے پسندیدہ میوزک اسٹار کو اس پلیٹ فارم میں خوش آمدید کہنے کے لیے پرجوش ہیں اور ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ اندرونی ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستان کی ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان بھی اجنبی کی میوزک وڈیو میں عاطف اسلم کے ساتھ شامل ہیں۔در حقیقت، اسنیک ویڈیو پر ان پرومو ویڈیوز نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے اور عاطف اسلم کے اکانٹ نے اس پلیٹ فارم پر ایک ہی دن کے قلیل عرصہ میں 30ہزار فالوورزبنالیے ہیں۔ان کی پہلی ہی وڈیو5کروڑ ویوز سے تجاوز کر گئی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔عاطف اسلم کا نیا گانا میوزک سے محبت کرنے والوں اور باصلاحیت ویڈیو تخلیق کاروں کے لیے سنیک ویڈیو کی دنیا میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھاجنبی کی وڈیو پر گانے بجانے، ڈانس اور ہلاگلہ کا ایک دلچسپ موقع مل رہاہے۔صارفین کو چاہیے کہاجنبی کے بارے میں جاننے کے لیے سنیک وڈیو کے ساتھ جڑے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں