Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانپولوگرائونڈ ریفرنس، آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل کی سماعت4اکتوبر کو ہو گی

پولوگرائونڈ ریفرنس، آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل کی سماعت4اکتوبر کو ہو گی

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقررکردی، ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدرآصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقررکردی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے، عدالت نے 4اپریل 2019کی آخری سماعت میں کیس پیپربکس طلب کیں تھیں، واضح رہے کہ سابق صدر کو احتساب عدالت نے 28مئی 2014کو باعزت طورپربری کردیا تھا جس کے بعد نیب نے 2014میں ہی احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیر اعظم ہاوس میں پولو گراونڈ تعمیرکروانے کا الزام تھا۔