Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانآصف زرداری طبی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہونگے

آصف زرداری طبی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہونگے

اسلام آباد(آئی پی ایس )طبی وجوہات کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج احتساب عدالت پیش نہیں ہونگے، احتساب عدالت نے ریفرنس میں آصف زرداری کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کر رکھا ہے۔ سابق صدر پر نیب ریفرنس میں آج فرد جرم عائد کی جانی تھی۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی جانب سے ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست دائر کی جائے گی، فاروق نائیک احتساب عدالت میں درخواست پیش کرینگے۔آصف علی زرداری پر 8ارب سے زائد کی مبینہ مبنی لانڈرنگ کا الزام ہے، جبکہ سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔