Friday, March 29, 2024
ہومUncategorizedڈالر 240سے تجاوزکرگیا، اسد عمر نے اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ڈالر 240سے تجاوزکرگیا، اسد عمر نے اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جو 200 سے ڈالر نیچے لانے کا دعویٰ کر کے آئے تھے انہوں نے ڈالر 240 سے اوپر پہنچا دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اسد عمر نے کہا کہ جھوٹی انا سے اربوں ڈالر کی ترسیلات زر اور برآمدات کا نقصان، ہزاروں کاروبار تباہ، لاکھوں افراد بے روزگار کر دیئے،اس تباہی کی ذمہ داری کون اٹھائے گا؟۔