Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستاننواز شریف سے متعلق میرا بیان گھماپھرا کر پیش کیا گیا، اسدعمر

نواز شریف سے متعلق میرا بیان گھماپھرا کر پیش کیا گیا، اسدعمر

 اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی لندن روانگی سے متعلق میرے بیان کو گھماپھرا کر پیش کیا گیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو ہو رہی تھی کہ فیصلے وزیراعظم کرتے ہیں یا کوئی اور کرتا ہے میں نے اس پر کہا تھا کہ تمام فیصلے وزیراعظم کرتے ہیں۔ اسد عمر نے لکھا کہ اسی تناظر میں نواز شریف کی روانگی سے متعلق سوال ہواتھا پروگرام میں بتایا گیا میں نے کہا ہے نواز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا میں نے بتایا کہ اس معاملے پرمشاورت ہوئی اورکابینہ میں حتمی فیصلہ ہوا۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ میں نے کہا تھا کسی نے فیصلہ ہم پر مسلط نہیں کیا بلکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا میں نے بھی نواز شریف کی روانگی کے حق میں ووٹ دیا تھا بعد میں معلوم ہواجن رپورٹس پرروانگی کی اجازت دی وہ جھوٹی تھیں۔