Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانعید پر بھارتی کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلاؤکا خدشہ ،اسد عمر کی عوام سے احتیاط کی اپیل

عید پر بھارتی کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلاؤکا خدشہ ،اسد عمر کی عوام سے احتیاط کی اپیل

اسلام آباد،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہاہے ،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کوروناویکسین لگوائیں۔اسد عمر نے کہا ہے کہ شہری عید کی چھٹیوں میں تفریحی مقامات کی طرف نہ جائیں،بھارتی ویرینٹ پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ ہے ، ملک میں 18سال سے زائد عمر کے ساڑھے12 کروڑ سے زائد لوگ ہیں،پاکستان میں ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد انتہائی قلیل ہے، کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلتی ہے،پاکستان میں 2کروڑ 21لاکھ ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں،ویکسین نہ لگوانے والے 333افراد میں ایک شخص کو کورونا ہوا.ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے1250لوگوں میں ایک شخص کو کورونا ہوا،آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ کو 4گنا زیادہ خطرہ ہے، سائنسدان فلسفے کی بنیاد پر نہیں حقائق کی بنیاد پر خبردار کررہے ہیں، 4دنوں سے یومیہ ویکسی نیشن کی تعداد5لاکھ سے زیادہ ہے۔