63

آرمی چیف کا دورہ ہنگری،پاکستانی طلبا کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(سب نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ ہنگری،پاکستانی طلبا کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کے موقع پر ہنگری نے پاکستانی طلباء کے لیے سکالر شپ 200 سے بڑھا کر 400 کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی ہنگری کے وزیر خارجہ سے بوداپست میں ملاقات ہوئی، ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

ہنگری نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔اس کے علاوہ، آرمی چیف کی ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں