Thursday, April 18, 2024
ہومپاکستانصدر مملکت کاجنوبی وزیرستان دہشت گرد حملے کے شہداکے لواحقین سے رابطہ

صدر مملکت کاجنوبی وزیرستان دہشت گرد حملے کے شہداکے لواحقین سے رابطہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 15 ستمبر کو جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔انہوںنے شہدا کو ان کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سوار محمد انتظار ، سوار سلمان اور سوار ساجد حسین کے اہل ِ خانہ سے بات کی۔صدر مملکت نے سوار محمد شیراز اور لانس دفعدار اشتیاق حسین کے اہلِ خانہ سے بھی بات چیت کی۔صدر عارف علوی نے نائب رسالدار عامر شکیل اور سوار خرم شہزاد کے اہل خانہ کو بھی ٹیلی فون کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کو ان کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعاکی۔صدرمملکت نے دعاکی کہ اللہ تبارک وتعالی شہدا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔