18

لیاری یونیورسٹی کی طالبات نے خصوصی افراد کیلئے منفردچیٹنگ ایپلی کیشن تیار کرلی

کراچی، لیاری یونیورسٹی کی طالبات نے قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کے لیے خصوصی چیٹنگ ایپلی کیشن تیار کرلی ہے جس کی مدد سے خصوصی افراد ایک دوسرے سے اشاروں کی زبان میں چیٹنگ کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس منفرد ایپلی کیشن کو تیار کرنے کا سہرا شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے آئی ٹی کیمپس کی کم عمر طالبات کو جاتا ہے۔ قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد اس چیٹنگ ایپ کے ذریعے اپنے جیسے دیگر اور عام افراد کے ساتھ کمیونیکیشن کرسکیں گے۔اس منفرد ایپلی کیشن کوتیار کرنے والی ٹیم تین طالبات علیزہ مشتاق، فاطمہ زاہد اور عائشہ منصوری پر مشتمل ہے۔ علیزہ مشتاق لیاری، فاطمہ زاہد سائٹ جبکہ عائشہ رنچھوڑ لین کی رہائشی ہیں۔ انہوں نے یہ ایپلی کیشن اپنے آئی ٹی پروفیسرڈاکٹر محمد صدام کھوکھر کی نگرانی میں تیار کی ہے۔اس ایپ کے فیچرز کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے عائشہ نے بتایا کہ بہت کم آئی ٹی انجینئرز اور ڈیولپرز خصوصی افراد کے بارے میں سوچتے ہیں اس لیے ہم نے اسپیشل افراد کی اس اہم مشکل کو آسان کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایپلی کیشن امریکن سائن لینگویج (اشاروں کی زبان)پر مشتمل ہے جن میں حروف تہجی کے طور پراستعمال ہونے والی علامات تعداد بہت کم تھی اس لیے ٹیم کے اراکین نے بہت زیادہ تحقیق کے بعد زیادہ سے زیادہ سائن (اشارے)اس ایپلی کیشن میں مہیا کیے ہیں، اس کے علاوہ روز مرہ بات چیت میں عموما استعمال ہونے والے جملے اور الفاظ بھی اس ایپلی کیشن کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں