Friday, April 26, 2024
ہومپاکستانسکردو کے حقوق کے لیئے سب کو ایک پیج پہ آنا ہوگا،انجمن شہریان

سکردو کے حقوق کے لیئے سب کو ایک پیج پہ آنا ہوگا،انجمن شہریان

سکردو(آئی پی ایس)تمام محکموں کی آسامیوں پر تحصیل اور یونین کونسل کی سطح بھرتیاں عمل میں لائی جائیں۔یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو،سکردو کے حقوق کے لیئے سب کو ایک پیج پہ آنا ہوگا۔انجمن شہریان سکردو،مسائل مشترک ہیں سب کو مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔یوتھ ایکشن کمیٹی گمبہ سکردو۔سکردو سب کا ہے،تعصب پھیلانے والوں کو عوام مسترد کردیں،مشترکہ اعلامیہ

یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو،انجمن شہریان سکردو ،یوتھ ایکشن کمیٹی گمبہ سکردو،سکردو یوتھ،عمائیدین و سرکردگان سکردو کا اہم اجلاس، اجلاس میں سکردو کے جملہ مسائل پر گفت و شنید،اجلاس میں سکردو کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے تجاویز پیش کی گئی۔اجلاس میں سکردو میں صیحت تعلیم اور دیگر مسائل پر بھی بات چیت۔اجلاس میں تمام محکموں میں بھرتیوں کو تحصیل اور یوسی کی سطح پر مشتہر کرنے پر اتفاق۔

سکردو کے تمام سیل پوائنٹس پر آٹے کا کوٹہ بڑھایا جائے اجلاس میں تمام مسائل کے حل کے لیئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لیئے لائحہ عمل طے کیا گیا اجلاس میں سکردو کے وکلاء برادری کی خصوصی شرکت۔ہر قسم کے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی اجلاس میں تما شرکاء نے یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں حالیہ محکمہ پولیس سکردو کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی،حالیہ بھرتیوں کو لے کر کچھ عناصر کی طرف سے،پروپیگنڈہ کرنے اور عوام کو ورغلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،کچھ عناصر اپنی سیاست چمکانے کے لیئے علاقے کے امن کو داؤ پر لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس بھرتیوں کو متنازعہ بناکر علاقائیت اور لسانیت کو فروغ دینے کی مذموم کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

حالیہ پولیس بھر تیوں میں صرف سکردو کے نئے بھرتی شدہ پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس سے بڑی تعصب کی مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہ صرف چند نئے بھرتی ہونے والوں کو ٹارگٹ کرکے ان کا نام شامل کی گیا۔شرکائے اجلاس نے کہا کہ سکردو میں رہنے والے تمام لوگ ہمارے ھائی ہیں اور دکھ سکھ مشترک ہیں۔عوام کسی کی باتوں میں نا آئیں۔عوام کو ایک خاص ایجنڈے کے تحت ایک دوسرے سے دور کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں تمام شرکاء نے وکلاء برادری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کی گئی۔اجلاس میں انجمن شہریان کی طرف سے وزیر اخلاق حسین،شکور عبداللہ ،چیئرمین احمد علی ،سرکردہ ممتاز شیخ ،یوتھ ایکشن کمیٹی گمبہ سکردو کے صدر بشارت میر، ظہیر گوہر،یوتھ رہنما عارف حولی،نوجوانان اولڈینگ کے قمر نجمی،یوتھ آف سکردو کے واجد خان،معروف قانون دان حسن جہانگیر،آصف ناجی، شاکر ریحان ایڈوکیٹ یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو کے صدر مظاہر حسین،سید قاسم شاہ،موسی ذین اور آغا رضا نے اجلاس سے خطاب کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔