Thursday, March 28, 2024
ہومدنیامعروف امریکی کالم نگار کی مین اسٹریم امریکی میڈیا پر تنقید

معروف امریکی کالم نگار کی مین اسٹریم امریکی میڈیا پر تنقید

امر یکی میڈیا ادارے دانستہ عوام کو “لیبارٹری لیک تھیوری” پر یقین کرنے کی ترغیب دیتے ہیں، چینی لیبارٹری سے وائرس اخراج کا دعوی محض جعلی سائنس اور ٹرمپ انتظامیہ کا چین مخالف پروپیگنڈا جنگ کا حصہ تھا، مائیکل ہلزک
واشنگٹن (آئی پی ایس)معروف امریکی کالم نگار اور پلٹزر انعام یافتہ مائیکل ہلزک نے “لاس اینجلس ٹائمز” کے ایک مضمون میں مین اسٹریم امریکی میڈیا سی این این ، دی اٹلانٹک اور دیگر پر تنقید کی ہے۔انہوں نے مضمون میں کہا کہ اگرچہ تحقیقی نتائج نے نوول کورونا وائرس کو فطری ثابت کیا ہے مگر پھر بھی یہ میڈیا ادارے دانستہ عوام کو “لیبارٹری لیک تھیوری” پر یقین کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔مضمون کے مطابق چینی لیبارٹری سے وائرس اخراج کا دعوی محض جعلی سائنس اور ٹرمپ انتظامیہ کا چین مخالف پروپیگنڈا جنگ کا حصہ تھا۔ہلزک نے نوول کورونا وائرس کی اصلیت کے بارے میں وائرالوجسٹس کی تازہ ترین سائنسی تحقیق کا حوالہ بھی دیا ہے۔ماہرین کے خیال میں شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ وائرس قدرتی ذرائع سے جنگلی جانوروں جیسے چمگادڑ کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے ،لیکن کچھ امریکی میڈیا اب بھی جان بوجھ کر عوام کو الجھا رہا ہے۔ہلزک کے مطابق سائنسدانوں کے مزید شواہد بتاتے ہیں کہ نوول کورونا وائرس جو کہ غیر فطری خصوصیات کا حامل ہیلیکن پھر بھی فطرت میں موجود ہے ، یہ اس بات کا ثبوت کہ وائرس مصنوعی طور پر تیار نہیں کیا گیا ہے۔