30

پاکستانی پویلین کا افتتاح صدرعارف علوی کریں گے

دبئی (آئی پی ایس) دبئی میں ایکسپو 2020 نمائش جاری ہے جس میں پاکستان بھی شرکت کررہا ہے اس کا پویلین پاکستان سے باہر سب سے بڑا پویلین ہیں جسے پاکستان ۔۔ اک پوشیدہ خزانہ ۔۔ کا نام دیا گیا ہے۔ پویلین کا باضابطہ افتتاح پاکستانی صدرعارف الرحمان علوی کریں گے پاکستانی صدرامارات کے دو روزہ دورے پر ہفتے کو امارات پہنچے ہیں ان کی مصروفیات میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اور روشن اپنا گھر سکیم سے متعلق تقریب میں شرکت بھی شامل ہے وہ اپنے دورے میں امارات کے حکام سے ملیں گے اس کے علاوہ مقامی اور پاکستانی کاروباری شخصیت اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔ اس سال امارات اپنے قیام کی گولڈن جوبلی منارہا ہے۔ ان کا دورہ اس سلسلے کی بھی کڑی ہے۔ امارات اور پاکستان میں گہرے روابط ہیں اور اس وقت 16 لاکھ پاکستانی امارات میں مقیم ہیں۔ جنہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 6 ارب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ اپنے وطن بھیجا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں