Friday, March 29, 2024
ہومپاکستاننیشنل شپنگ کارپوریشن نے تین سال میں6.9ارب کا منافع حاصل کیا،علی زیدی

نیشنل شپنگ کارپوریشن نے تین سال میں6.9ارب کا منافع حاصل کیا،علی زیدی

اسلام آباد، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ 2018-19سے 2020-21تین سالوں کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے 6.9 ارب روپے کا بعد از ٹیکس مجموعی منافع حاصل کیا، 664ملین روپے اپنے شیئر ہولڈرز کو ڈیویڈنڈ کے طور پر ادا کئے جبکہ 930 ملین روپے حکومت پاکستان کو ٹیکس ادا کیا گیا۔
جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے مالی سال 2020-21 کے دوران 31 فیصد زیادہ کارگو کی ٹرانسپورٹیشن کی، پاکستانی بحری مسافروں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کیا گیا تاکہ ویزا پروسیسنگ کے عمل کو تیز کیا جا سکے،درج ذیل چھ اہداف وزارت میری ٹائم حکومت پاکستان نے مقرر کئے، بلک ٹرانسپورٹ میں ٹنوں کا اضافہ(کوئلہ، سیمنٹ، کلنکر اور اناج)کنٹینر کے کاروبار کا آغاز تاکہ ہمارے تاجر غیر ملکی لائنز پر انحصار نہ کریں،میننگ آپشنز کی وسعت تاکہ سمندری مسافروں کو بین الاقوامی جہازوں پر روزگار مل سکے۔کارٹلائزیشن پر قابو پانے کیلئے بندرگاہ پر مزدوروں کے کاروبار کا قیامان کی رئیل اسٹیٹ ہولڈنگز کی تجدید اور تزئین و آرائش کیلئے ان کی آمدن میں اضافہ ہوا ، انشااللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت کے تحت ہماری قومی پرچم بردار فیری سروس دنیا کا جلد مقابلہ کرے گی۔