Thursday, March 28, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد میں انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلائی جائے گی، علی نواز اعوان

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلائی جائے گی، علی نواز اعوان

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں ڈینگی کی صورت حال کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
اجلاس میں اے ڈی سی جی اسلام آباد، محکمہ صحت اور سی ڈی اے کے حکام نے شرکت کی اور ڈینگی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی انہیں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور محکمہ صحت اور سی ڈی اے کی ٹیمیں اس کے تدارک کے لئے کام کر رہی ہیں اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ہمیں ڈینگی کے تدارک کے لیے زیادہ تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اے ڈی سی جی کو ہدایت کی وہ پیر کو اپنے دفتر میں متعلقہ محکموں کے حکام اور اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے ہیلتھ کوارڈینیٹرز کے ساتھ میٹنگ کریں اور شہر میں ڈینگی سپرے کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دیں۔