27

آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ

مظفر آباد ،آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی و ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیرصدارت ہوا جس میں آزادکشمیر کی تعمیروترقی کے حوالے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی تازہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں عشرہ رحمت لعالمین کے حوالے سے پروگرامات منعقدکرنیکا فیصلہ بھی ہوا اور وزیراعظم عمران خان کے رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کے فیصلے کی حمایت کی گئی۔ 24 اکتوبر کو یوم تاسیس بھرپورانداز میں منانیکا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے تحت آزاد کشمیر کو خوشحال بنائیں گے، بلدیاتی انتخابات کے تحت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں