55

عائزہ خان کی بھارت میں دھوم

کراچی ،پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان کے نئے ڈرامے لاپتہ میں گیتی آرا کے کردار کی بھارت میں بھی دھوم مچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریز لاپتہ میں عائزہ خان گیتی آرا کا کردار نبھا رہی ہیں جس کو بھارت میں بھی خوب بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے ڈرامہ لاپتہ کی گزشتہ قسط کے بارے میں اپنے مداحوں سے پوچھا کہ لاپتہ کی قسط کیسی تھی؟عائزہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی موجود ہیں۔ بھارتی مداحوں نے اداکارہ کو کمنٹس میں لکھا کہ میں آپکا سب سے بڑا فین ہوں۔ کسی نے ناقابل یقین تو کسی نے بہت خوب لکھا۔اداکارہ کے پوچھے گئے سوال پر مداحوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھارتی اداکارہ شردھا کپور جیسی لگ رہی ہیں تو کسی نے ان کی تعریف کرتے کہا آپ بہت اچھی اداکاری کرتی ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں وہ نور جہاں کے انداز میں نظر آئیں اور انہوں نے میڈم کے مشہور گانے میں تے میرا دلبر جانی پر پرفارم بھی کیا تھا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ ملکہ ترنم کے روپ میں خود کو دیکھنا ان کے لیے ناقابل یقین لمحہ تھا کیونکہ وہ میڈم کی سب سے بڑی مداح ہیں۔خیال رہے کہ عائزہ خان پاکستان میں سب سے زیادہ فولو کی جانے والی اداکارہ ہیں، انہیں انسٹاگرام اکانٹ پر 90 لاکھ سے زائد افراد فولو کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں