19

پاک فضائیہ کے 3 ایئر آفیسرز کی ایئر مارشل کے عہدوں پر ترقی

اسلام آباد،پاک فضائیہ کے 3 ایئر آفیسرز کو ایئر مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والوں میں ایئر مارشل چودھری احسن رفیق، ایئر مارشل وقاض احمد سلہری اور ایئر مارشل احمد حسن شامل ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر مارشل چودھری احسن رفیق نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹجک کمانڈ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ترجمان کے مطابق ائیر مارشل وقاص احمد سلہری، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل (پراجیکٹس)تعینات رہے۔ ائیرمارشل احمد حسن آج کل ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیراسٹاف (انجینئرنگ)تعینات ہیں۔ترجمان کے مطابق شاندار خدمات کے اعتراف میں ائیر مارشل احسن رفیق اور ائیر مارشل وقاص سلہری کو ستارہ امتیاز (ملٹری) جبکہ ائیر مارشل احمد حسن کو ہلالِ امتیاز (ملٹری)سے نوازا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں