Saturday, April 20, 2024
ہومتازہ ترینٹاٹا گروپ کی زیلی کمپنی ٹاٹاسنز نے بھارتی ایئرلائن ائیر انڈیا کو بیس ہزار کروڑ روپے میں خریدلیا

ٹاٹا گروپ کی زیلی کمپنی ٹاٹاسنز نے بھارتی ایئرلائن ائیر انڈیا کو بیس ہزار کروڑ روپے میں خریدلیا

نئی دلی،بھاری خسارے کی شکار بھارت کی قومی ائیر لائن ائیر انڈیا کی نجکاری کردی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑی بھارت کی قومی ائیر لائن ائیر انڈیا کو ٹاٹا گروپ کی زیلی کمپنی ٹاٹا سنز نے خریدا ہے ۔ کمپنی نے بھارتی حکومت کی طر ف سے قومی ائیر لائن کی فروخت کیلئے مقرر کردہ رقم سے تین ہزار کروڑ روپے زیادہ کی بولی لگاکر اسے خرید لیا ہے ۔ ٹاٹاسنز نے ائیر انڈیا کو بیس ہزار کروڑ روپے میں خریدا ہے ۔ بھارتی حکومت نے قومی ائیر لائن کو بیس کروڑ روپے روزانہ نقصان کے پیش نظر نجی شعبے کا فروخت کا فیصلہ کیاتھا ۔وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں وزراء کے گروپ نے ائیر انڈیا کی ٹاٹاسنز کو فروخت کرنے کی منظوری دی ۔ واضح رہے کہ اس ایئر لائن کی بنیاد ٹاٹا گروپ کے جے آر ڈی ٹاٹا نے 1932میں رکھی تھی لیکن بعد میں اسے قومیا لیا گیا تھا ۔ اب تقریبا 67 برس بعد یہ ایئر لائن دوبارہ ٹاٹا گروہ کے حوالے کی جارہی ہے ۔