Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانپاک افغان اشتراکی فورم کی جانب سے افغانستان کیلئے امدادی سامان کا تحفہ

پاک افغان اشتراکی فورم کی جانب سے افغانستان کیلئے امدادی سامان کا تحفہ

اسلام آباد، پاک افغان اشتراکی فورم کی جانب سے افغانستان کیلئے 70ٹن خوراک پر مشتمل 4امدادی ٹرک افغان حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان اشتراکی فورم کی جانب سے افغانستان کیلئے امدادی سامان کا تحفہ ، 70ٹن خوراک پر مشتمل 4امدادی سامان کے ٹرک افغان حکام کے حوالے کر دیئے گئے، امدادی سامان میں آٹا ، چینی، گھی ، دالوں سمیت دیگر اشیائے خودرونوش شامل تھا۔ افغان حکام کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک میں تعلقات میں مزید بہتری کی خواہش کا اظہار کیا ۔